ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اکیڈیمیا انڈسٹری سمٹ

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اکیڈیمیا انڈسٹری سمٹ

کراچی (پ ر) ڈاؤ یونیورسٹی میں جاری پہلے سالانہ اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیج ویک کے دوسرے روز اسکول آف پبلک ہیلتھ میں تقریب کا انعقاد ہوا، جس سے ڈاکٹر نیلفر طارق پروگرام ڈائریکٹر نیوٹریشن، ڈاکٹر کاشف شفیق پرنسپل اسکول آف پبلک ہیلتھ، ڈاکٹر شوکت علی پرنسپل ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی اور اقتدار صدیقی نے خطاب کیا۔تقریب میں طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر نیو ٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی سینئر لیکچرار ندا جاوید نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے کھانے کے روایتی انداز و عادات کے مقابل صحت مند و مثبت طرزِ زندگی اور عادات سے متعلق ہینڈی کے عنوان سے اسمارٹ فون ایپ متعارف کرائی، جو انکی اپنی تیار کردہ ہے، جس کے مطابق غذاؤں کی موافیقت اور غیر موافیقت ہونے کے بارے میں معلومات ہوسکے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر