سندھ یونیورسٹیز بل کیس پر عدالت کے حکم پر نئی درخواست جمع

سندھ یونیورسٹیز بل کیس پر عدالت کے حکم پر نئی درخواست جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2018کے خلاف پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائرآئینی درخواست 2009/2018کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی اور معزز عدالت نے پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ کو ہدایت کی کہ سندھ یونیورسٹیز بل اب ایکٹ بن چکا ہے ۔ایکٹ بننے کے بعد اب تازہ درخواست جمع کرائی جائے ۔ عدالت کے حکم پر پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ نے ایک نئی درخواست ایکٹ کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر