پی پی، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا، علی رضا

پی پی، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا، علی رضا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے کچھ رہنما اشتعال بڑھانے کے لیے آئے تھے ، یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی پر قبضہ کرلیں گے،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کراچی پر حکمرانی کاخواب دیکھ رہی ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہاکہ پولیس دونوں پارٹیوں کی لڑائی کرنے والے ارکان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے، ان افراد کوگرفتار کیا جائے علاقے میں کشیدی اور خوف پھیلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا چہرہ کراچی والوں نے دیکھ لیا،آج ان کا اصل چہرہ سامنے آگیا یہ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں سے جلسے کے اجازت نامے کا مسئلہ ہی حل نہیں ہورہا،سندھ حکومت سے ایک جلسہ کی اجازت کا معاملہ نہیں سنبھل رہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر