ایکزونوبل اور جین بولے کے درمیان معاہدہ
کراچی (پ ر) ایکزونوبل اور جین بولے لگژری کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت رواں سال دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کوٹڈ ملٹی ہل بڑی کشتی سامنے لائی جائے گی ۔ ایکزونوبل کی جدید رنگ اور ایپلی کیشن میں مہارت کے ساتھ جین بولے لگژری کے ساتھ مل کر ڈائمنڈ کوٹنگ کا جدت انگیز طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ دونوں اداروں نے قدرتی ڈائمنڈز کو اعلیٰ معیار کی کوٹنگ میں تبدیل کیا ہے جس کی بدولت تقریبا ہر سطح پر چمک دار فنشنگ آجاتی ہے۔ یہ نجی جہازوں اور لگژری گاڑیوں میں پہلے سے ہی زیر استعمال ہے اور اب پہلی بار ملٹی ہل بڑی کشتی 40 اوپن سن ریف پاور میں سن کنگ ڈائمنڈ کوٹنگ سامنے آئے گی۔ اس جدت انگیز کوٹنگ کے لئے بے شمار رنگوں کے پیلیٹ استعمال کئے گئے ہیں ۔ پوری اول گرپ پینٹ اسکیم میں شاندار کارکردگی کے امتزاج کے ساتھ جون بلے کے سن کنگ ڈائمنڈ کلیئر کوٹ کے ساتھ ایکزونوبل سن ریف ویسل کی شکل میں بلامقابلہ نفاست کا شاہکار حاصل کرلے گا۔