اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹر شمال تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں 8 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈز تھا۔خیبرپختونخوا کے شہروں ہنگو، صوابی، پاراچنار، سوات، نوشہرہ،ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ،چارسدہ،ملاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوںاورخیبرایجنسی،اورکزئی ایجنسی،کرم ایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جبکہ پنجاب کے شہروں میانوالی، کوٹ مومن ،سرگودھا ،ایبٹ آ باداور بھکر میں بھی زلزلےکے جھٹکوں کی رپورٹس سامنے آئیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔