ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 مئی09   بدھ۔اگر آپ اپنے شریک کار کے نکتہ نظر کو بھی اجھی طرح سمجھ لیں تو اس کی سوچ میں مثبت تبدیلی کی وجہ سے کاروبار میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

برج ثور

 مئی09     بدھ۔آج اپنے اخراجات پر کنٹرول نہ رکھا تو متوقع منافع میں کمی ہو سکتی ہے۔ آج شام بہتر ہوگا کہ گھر پر ہی گزاریں اور ممکن ہو تو دوست احباب کے ساتھ رات کے کھانے کی ضیافت کا اہتمام کریں۔

برج جوزا

 مئی09   بدھ۔دوران سفر ڈرائیونگ کرتے ہوئے حادثہ سے بچیں اس روز آپ روز مرہ سے زیادہ بے صبری کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ کسی پیچیدہ مسئلہ یا معمہ کا حل خواب میں یا ارتکاز توجہ کی مشق سے آج مل جائیگا۔

برج سرطان

 مئی09   بدھ۔آج مزاج قدرے سنجیدہ رہے گا۔ کسی قسم کی اضافی خرید و فروخت یا ذہنی تسکین کے لئے کی گئی فضول خرچی سے گھریلو حالات میں ناچاقی پیدا ہو سکتی ہے ۔ آج مصروفیات تھکا دینے والی ہونگی۔

برج اسد

 مئی09  بدھ۔مکان کی تعمیر نو یا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے بہتر دن ہے۔ جو افراد نئے سکول یا کسی بھی قسم کے تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھنا چاہے ہیں ان کے لئے آج کا دن خوش نصیبی کا سبب ہوگا۔

برج سنبلہ

 مئی09 بدھ۔آج مصروفیت کی وجہ سے سردرد کا شکار ہوں تو اس شام کو رومانس کا پروگرام بنائیں ‘ دوستانہ ماحول سازگار رہے گا۔ ناشتہ‘ دوپہر کے کھانے یا پھر عشائیہ کا اہتمام کریں۔

برج میزان

 مئی09  بدھ۔ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی ملازمت کے سلسلے میں مطمئن نہ ہوں تاہم آپکی شریک زندگی یا وفادار دوست اس شام آپکو کوئی بہتر مشورہ دے سکے گا۔ واقعات میں مثبت تبدیلی مالی منفعت کا سبب ہوگی۔

برج عقرب

 مئی09    بدھ۔آج اپنی ذہانت اور عقل کسی اہم پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں مصروف رکھیں گے۔ مستقبل کے معاملہ میں اچھے نتائج ملیں گے۔ پیداوار میں اضافہ اور وقار میں بلندی نصیب ہوگی۔

برج قوس

 مئی09  بدھ۔آج شام کسی دوست کی رفاقت اور گفتگو سے فائدہ ملے گا۔ دو ذہنوں کی ملاقات معاملات سلجھا دے گی۔ ذاتی دلچسپی کے مشاغل کی طرف توجہ رہے گی۔

برج جدی

 مئی09    بدھ۔ذہنی ارتقاء شاعری اور ادب سے دلچسپی ‘ حقیقت پسندی‘ ہمدردانہ اور مخیرانہ طبیعت کو فروغ دے گی۔ جنس مخالف سے خوشگوار مراسم‘ احباب و اقرباء کا تعاون ملے گا۔

برج دلو

 مئی09   بدھ۔آج اچانک انتشار کا شکار ہو سکتے ہیں جو عارضی طور پر ہلا کر رکھ دے گا۔ کوشش کریں کہ لچ دار رویہ اختیار کریں۔ زیر گفتگو امور کو خوش اسلوبی سے سنیںتاکہ آپ کوئی ٹھوس فیصلہ کر سکیں۔

برج حوت

 مئی09    بدھ۔آج کسی عظیم کام کی انجام دہی میں مصروف رہیں گے خصوصاً جو قریبی رشتہ داروں سے متعلق ہوں۔ شراکت کے امور سمجھوتہ کی شکل اختیار کر لیں گے تاہم کاغذات پر دستخط نہ کریں۔

مزید : اہم خبریں /لائف سٹائل /مخفی علوم