اسلام آبادایئر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی،مسافر سے ہیروئن برآمد

اسلام آبادایئر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی،مسافر سے ہیروئن برآمد
اسلام آبادایئر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی،مسافر سے ہیروئن برآمد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، اے ایس ایف نے کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا مسافر براستہ دبئی سعودی عرب جا رہا تھا،اے ایس ایف حکام نے شک پڑنے پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو بیگ سے ہیروئن سے بھرے 200 کیپسول اور ہیروئن کا پیکٹ آیا، اے ایس ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد