اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس،وکیل صفائی کی عدم پیشی کے باعث سماعت میں وقفہ

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس،وکیل صفائی کی عدم پیشی کے باعث سماعت میں وقفہ
اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس،وکیل صفائی کی عدم پیشی کے باعث سماعت میں وقفہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت میں وکیل صفائی قاضی مصباح کی عدم پیشی کے باعث15 منٹ وقفہ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کی،ریفرنس میں نامزد تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،لیکن وکیل صفائی قاضی مصباح دوسری عدالت میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد