فیصل آباد:سفاک شوہر نے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آبادمیں سفاک شوہر نے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی،خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث ساندہ ہل کے نواحی گاﺅں میں پیش آیا جہاں ظالم شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، واقعہ میں خاتون بری طرح جھلس گئی ہے،خاتو ن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔