بنوں میں زلزلے کے دوران بھگڈر مچنے سے 15 طلبہ زخمی

بنوں میں زلزلے کے دوران بھگڈر مچنے سے 15 طلبہ زخمی
بنوں میں زلزلے کے دوران بھگڈر مچنے سے 15 طلبہ زخمی

  

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں میں زلزلے کے دوران بھگڈر مچنے سے 15 طلبہ زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق آج صبح خیبرپختونخوااور پنجاب کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،اسی دوران بنوں میں سکول میں پڑھائی میں مصروف بچوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی جس سے15بچے معمولی زخمی ہو گئے،جن کوہسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں