شعیب ملک کا گیانا کی ٹیم سے معاہدہ ،ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

شعیب ملک کا گیانا کی ٹیم سے معاہدہ ،ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا
شعیب ملک کا گیانا کی ٹیم سے معاہدہ ،ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیااور ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔

نجی چینل کے مطابق شعیب ملک نے ون کرکٹ کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کی ،تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔

آل راﺅنڈر نے رواں سیزن کے لئے نئی فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں