دنیاکے 10امیرترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آ گیا، دوسرے نمبر پر کون ہے اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ آپ بھی جانئے

دنیاکے 10امیرترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آ گیا، دوسرے نمبر پر کون ہے اور ...
دنیاکے 10امیرترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آ گیا، دوسرے نمبر پر کون ہے اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ آپ بھی جانئے

  

برلن(ویب ڈیسک)دنیا کے 10 امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبرپرآگیا۔رواں سال اپریل تک کے اعداد و شمارکے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ چین پہلے نمبرپرہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

2017کے مقابلے میں چین کی اقتصادی شرح ترقی 9 فیصد رہی۔ اس معیار کے پیش نظر امریکا 20.4 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 10.4 ٹریلین ڈالر کیساتھ بھارت تیسرے نمبر پر رہا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق باقی ممالک میں جاپان چوتھے، جرمنی پانچویں، روس چھٹے، انڈونیشیا ساتویں، برازیل آٹھویں، برطانیہ نویں، فرانس دسویں نمبرپرہے جبکہ آئی ایم ایف کی فہرست کے مطابق پاکستان 25 ویں نمبر پر رہا۔

مزید : بین الاقوامی /ڈیلی بائیٹس