پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناءچیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری، اس لڑکی کو کیسے قتل کیا گیا ؟ انتہائی دردناک تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناءچیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری، اس لڑکی کو کیسے قتل ...
پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناءچیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری، اس لڑکی کو کیسے قتل کیا گیا ؟ انتہائی دردناک تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ویب ڈیسک) پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناءچیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔فرانزک رپورٹ کے مطابق ثناءچیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات کے گائوں منگووال غربی میں پاکستانی نڑاد اطالوی شہری 26 سالہ ثناءچیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، تاہم اہلخانہ نے موت کو طبعی قرار کر ان کی تدفین کردی تھی۔بعدازاں سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کہ ثناءچیمہ کو قتل کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے، مگر ثناءچاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔پولیس کا کہنا تھا کہ غلام مصطفیٰ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ بعدازا ثناءچیمہ کے قتل کے شبے میں اس کے والد، چچا اور بھائی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شک کی بنا پر 25 اپریل کو قبرکشائی کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو ثناءواپس اٹلی جارہی تھی تاہم 18 اپریل کو ہی انہیں قتل کردیا گیا۔