جیل روڈ پر وفاقی محتسب انشورنس کے دفتر میں آتشزدگی

جیل روڈ پر وفاقی محتسب انشورنس کے دفتر میں آتشزدگی
جیل روڈ پر وفاقی محتسب انشورنس کے دفتر میں آتشزدگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں جیل روڈ پر وفاقی محتسب انشورنس کے دفتر میں آگ لگ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر وفاقی محتسب انشورنس کے دفتر میں آگ لگ گئی ،آگ دفتر کی پہلی منزل پر لگی ہے ۔اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ آگ لگنے کے باعث دھواں ہی دھواں نظر ا ٓرہا ہے ۔ابھی تک آگ بجھانے کا عمل جاری ہے ۔آگ لگنے کی وجہ کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

مزید : قومی