عمر کوٹ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صبا ح دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

عمر کوٹ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صبا ح دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے
عمر کوٹ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صبا ح دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

  

عمر کوٹ (سیدریحان شبیر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صباح دل کا دورہ پڑنے کے باعث 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع عمر کوٹ احمد صباح آج (بدھ کو) صبح گھر سے تیار ہو کر عدالت کیلئے نکل رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔ جج صاحب کو فوری طور پر عمر کوٹ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے۔

جج صاحب کے اچانک انتقال کے بعد پورے ضلع میں سوگ کی کیفیت ہے ، وکلا رہنماﺅں کی جانب سے اس اچانک موت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صباح کا تعلق ٹنڈہ آدم سے ہے ، مرحوم کی نماز جنازہ عمرکوٹ میں ادائیگی کے بعد تدفین کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد صباح کی میت ٹنڈہ آدم لےجائی گی ۔

 

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /عمرکوٹ