قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، تمام ملزموں نے معافی مانگ لی، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی

قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، تمام ملزموں نے معافی مانگ لی، عدالت نے فرد جرم ...
قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، تمام ملزموں نے معافی مانگ لی، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے تمام ملزموں نے معافی مانگ لی ،عدالت نے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نے ملزمان سے استفسار کرتے ہوئے کہا کیا ملزمان کچھ کہنا چاہتے ہیں،جس پررکن قومی اسمبلی میاں وسیم کو کہنا ہے کہ معافی چاہتا ہوں کوئی دفاع نہیں،ملزم ناصر نے موقف اختیار کیا کہ ہم آپ کے بچے ہیں،شرمندہ ہیں معافی چاہتے ہیں، ملزم جمیل خان نے بھی کہا کہ میں بھی شرمندہ ہوں اور معافی کا طلب گارہوں۔

عدالت نے ریماکس دئیے کہ ملزمان پر فرد جرم جمعہ کو عائد کی جائے گی، پولیس ملزمان کی حاضری کو یقینی بنائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور