حکومت نے کراچی میں امن قائم کر کے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا،وزیر دفاع

حکومت نے کراچی میں امن قائم کر کے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا،وزیر دفاع
حکومت نے کراچی میں امن قائم کر کے ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا،وزیر دفاع

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے کراچی میں امن قائم کر کے اور لواری ٹنل ، ساہیوال کول پاورپلانٹ کو عملی شکل دے کر ناممکن کو ممکن بنا دیاہے ۔

وفاقی وزیردفاع نے ایوان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ناممکن کوممکن بناکردکھایا،لواری ٹنل،کچھی کینال،ساہیوال کول پاورپلانٹ کو ممکن بنایا ۔کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا،بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔احسن اقبال پرحملہ اسی نفرت کا شاخسانہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کوترقی کی ڈگر پرڈالا، معیشت بحال کی،13 سال کی رکارڈ معاشی ترقی کی شرح حاصل کی۔ بلوچستان میں سیکڑوں کلومیٹر کی سڑکیں بن رہی ہیں،6 فیصدشرح نموہماری کارکردگی کی مثال ہے۔5 سال میں حکومت پرہرطریقے سے حملے کیے گئے۔پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پر حملے کاکیا مقصدتھا؟

واضح رہے کہ اسپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

مزید : قومی