پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 350ملین ڈالرز روکنے کی تجویز
واشنگھٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی کانگریس کمیٹی نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کے اتحادی سپورٹ فنڈ کی آدھی رقم روکنے کی تجویز دے دی ہے۔
نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن بل (این ڈی اے اے) کا متن جاری کرتے ہوئے امریکی ایوان کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کیلئے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں700ملین ڈالرز کی منظوری دے دی تاہم آدھی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی بھی تجویز دی۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 350ملین ڈالرز اس وقت تک جاری نہ کیے جائیں جب تک وزیر دفاع کانگریس میں اس بات کی تصدیق نہیں کرتے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی ہے۔