کوہاٹ، پی ٹی آئی کے صدر مقتول طالبہ عاصمہ رانی کا کیس ختم کرانے کیلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں: بہن صفیہ رانی
لندن (ویب ڈیسک) کوہاٹ میڈیکل کالج کی مقتول طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوہاٹ کے صدر آفتاب عالم کیس ختم کرنے کیلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں۔
لندن میں انٹرویو میں کہا ہے کہ مجاہد آفریدی کی فیملی معاملہ ختم کرنے کیلئے دباﺅ ڈال رہی ہے، ہماری سپورٹ کرنے والوں کو پیسوں کی آفرز کی جا رہی ہیں، لوگوں کو دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔