پختونخوا کے عوام کوتبدیلی کے نام پر دھوکادیاگیا،شہبازشریف

پختونخوا کے عوام کوتبدیلی کے نام پر دھوکادیاگیا،شہبازشریف
پختونخوا کے عوام کوتبدیلی کے نام پر دھوکادیاگیا،شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مایوس کیا ،وہاں کی عوا م کوتبدیلی کے نام پر دھوکادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورانجینئر امیر مقام کے درمیان ملاقات ہوئی،شہباز شریف نے امیرمقام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ پختون خوامیں بہت ہمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں،ان کا مزید کہاتھاکہ عوام کو مایوس کیا گیا اور تبدیلی کے نام پر دھوکادیا گیا،امیرمقام کا کہنا تھا کہ آپ نے صوبہ پنجاب کوبے مثال ترقی دی،خیبرپختونخوا کوپی ٹی آئی نے کھنڈرمیں بدل دیا،اس پرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر خدا نے موقع دیا تو پنجاب میں جاری ترقیاتی کام کوخیبرپختونخوا میں لےکرجائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور