دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا
دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا

  

کانز(ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا۔

سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ بس شروع ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ستاروں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے شروع کردیئے ہیں۔

بالی وڈ سے ایشوریہ رائے بچن ، دپیکا پڈوکون اور پاکستانی فنکارہ ماہرہ خان بھی شرکت کریں گی۔8مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

 

71ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے ۔

جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتی اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوہ گر ہوئیں۔

کانز فلم فیسٹیول کے آغاز پر جیوری سب سے پہلے ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئی جس میں اداکارہ کیٹ بلینچٹ بھی شامل ہیں۔

جبکہ اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ کی نئی فلم ایوری باڈی نوز کی کاسٹ نے فلم کی اسکریننگ سے قبل ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے۔

8مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے .

جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔

گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے۔

بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید : تفریح