دنیا کی طاقتور 75 شخصیات کی فہرست جاری ،پاکستان سے جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترک صدر بھی شامل

دنیا کی طاقتور 75 شخصیات کی فہرست جاری ،پاکستان سے جنرل قمر جاوید باجوہ اور ...
دنیا کی طاقتور 75 شخصیات کی فہرست جاری ،پاکستان سے جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترک صدر بھی شامل

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک)دنیاکی آبادی ساڑھے 7 ارب سے زائد ہے، ہر سو کروڑ افراد میں ایک ایسا شخص ہے جس نے دنیا کو بدل دیا ، امریکی جریدے فوربز نے 2018کی دنیا کی 75 با اثر ترین شخصیات کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ، اس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شامل ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رینکنگ میں چینی صدر شی جن پنگ پہلے ، روسی صدر پیوٹن دوسرے ، امریکی صدر ٹرمپ تیسری ، جرمن جانسلر اینجلا مرکل چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایمزون کے سربراہ جیف جانز پانچویں ، پوپ فرانس چھٹے ، بل گیٹس ساتویں ، اس فہرست میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی آٹھویں طاقتور ترین شخصیت ہیں۔ دیگر شخصیات میں بالترتیب لاری پیج گوگل ، جیروم ایچ پاول ، صدر ایمانو ئیل میکخوان ، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے ، چینی وزیراعظم لی کی چپانگ ، امریکی تاجرو ارن بوفٹ ، ایرانی سپریم لیڈر علی خامینائی ، بینکر مار یو ڈراغی ، امریکی بینکر جیمی ڈیمون ، سرمایہ کار کا رلوس سلم ہیلو ، علی بابا گروپ کے سر براہ جیک ما ، آئی ایم ایف کی سر براہ کر سٹین لاگارڈ ، والٹ مارٹ سٹورز کے سر براہ ڈو میک میلن ، ایپل کے چیئر مین کک ، ایلون مسک ٹیسلا ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو ، ماہوا تینج چین ، لاری فینک بلیک راک ، ٹیوٹا موٹرز کے سربراہ کیوٹویوڈا ، جنرل الیکٹرک کے سربراہ جان ایل فلیزی ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی ، جین کلاڈجنکر یورپی یونین ، ڈیرن ووڈز ایکسون موبل ، سر گئی برن ایلفائے بیٹ ، کم جونگ ان شمالی کوریا ، چارلیس کوک کوک انڈسٹریز ، وزیراعظم شینز و ابے جاپان ، روپرٹ ملڈوک نیوز کا رپ ، ستیا ناڈیلا مائیکرو سافٹ ، جم یونگ کم ورلڈ بینک ، سٹیفن شوارزمان بلیک سٹون گروپ ، خلیفہ بن زید النیہان یو اے ای ، ہاروکیکو کوروڈ اجا پان ، مصری صدر عبدالفتح السیسی ، لی کاشنگ سی کے ہولڈنگز ، لوئید بلینک فن گولڈ مین گروپ ، ترک صدر طیب اردوان ، بوب ایگر والٹ ڈزنی ، مائیکل ٹیمر برازیل ،مائیکل بلومبرگ ، وانگ جین لن ڈالین وانڈا گروپ ، میری بارا جنرل موٹرز ، مون جے ان جنوبی کوریا ، ماسایوشی سون سوفٹ بینک کارپ ، برنارڈارنالٹ فرانس ، کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، رابن لی بائیڈو ، مائیکل ڈیل ، ہوئی کا یان ایور گرانڈ رئیل سٹیٹ گروپ ، لی ہسین لونگ وزیراعظم سنگار پور ، بشارالاسدشام ، جان رابرٹس امریکہ ، اینر یک پینا نیٹو صدر میکسیکو ، کین گریفین سائیٹڈل ایل ایل سی ، الیکوڈینگوٹ ڈینگوٹ گروپ ، مائیک پنس امریکی نائب صدر ، جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان ، روڈ ریگو ڈیوٹریٹ صدر فلپائن ، ابیگیل جانسن فائیڈ یلٹی انویسٹمنٹ ، ریڈہاسٹنگ نیٹ فلیکس، رابرٹ مولر امریکہ ، داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی ، بھارتی وزیر اعظم مودی ، جو کوویڈوڈوصدر انڈونیشیا اور جیانی انفانٹینو فیفا شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی