جب تعریف کی بات آئے تو چودھری نثار کنجوسی سے کام لیتے ہیں،گزارش ہے جذبات میں نہ آیا کریں، شہبازشریف

جب تعریف کی بات آئے تو چودھری نثار کنجوسی سے کام لیتے ہیں،گزارش ہے جذبات میں ...
جب تعریف کی بات آئے تو چودھری نثار کنجوسی سے کام لیتے ہیں،گزارش ہے جذبات میں نہ آیا کریں، شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کوچھوڑنے والے آزادپرندے تھے، چودھری نثار میرے دوست اور ان کو پارٹی میں ایک مقام حاصل ہے ۔

میڈیا ٹاک کے دوران صحافی کے سوال”نوازشریف یامریم نواز جب کوئی بات کرتے ہیں تو چودھری نثار فوری جواب دیتے ہیں لیکن آپ کے اچھے کاموں کی بھی کبھی تعریف نہیں کی“ کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ جب تعریف کی بات آئے تو چودھری نثار کنجوسی سے کام لیتے ہیں ،ان سے گزارش ہے کہ جذبات میں نہ آیا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کوچھوڑنے والے آزادپرندے تھے، چودھری نثارپارٹی کے سینئررہنماہیں اورانہیں پارٹی میں ایک مقام حاصل ہے ،چودھری نثارکو پارٹی لیڈرشپ سے ملکر خلیج کو دور کرنا چاہئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور