نیب کے نوٹس پر قوم حیران، سٹیٹ بینک، ورلڈ بینک نے بھی تردید کر دی،شہبازشریف

نیب کے نوٹس پر قوم حیران، سٹیٹ بینک، ورلڈ بینک نے بھی تردید کر دی،شہبازشریف
نیب کے نوٹس پر قوم حیران، سٹیٹ بینک، ورلڈ بینک نے بھی تردید کر دی،شہبازشریف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ نیب کے نوٹس پر پوری قوم حیرت میں ہے، سٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک نے بھی تردید کر دی، چیئرمین نیب معاملے پر نوٹس لیں، نیب کا سورج پنجاب میں آب و تاب سے چمک رہا ہے، لگتا ہے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں میں چھپ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تعریف کی بات آئے تو چودھری نثار کنجوسی سے کام کرتے ہیں، انہیں پارٹی میں ایک مقام حاصل ہے، چودھری نثار کو پارٹی لیڈر شپ سے مل کر اس خلیج کو دور کرنا چاہیے، وہ پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں میں شامل ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ن لیگ کو چھوڑنے والے آزا دپرندے تھے، احسن اقبال پر حملے سے جگ ہنسائی ہوئی، تابناک مستقبل کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا زرداری اور بنی گالہ، ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، خیبر پختونخواہ کا احتساب بیورو بند ہو چکا ہے، قوم عمران خان کو 2018 میں بھرپور جواب دے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور