ننھے ’ملک مرزا‘ کی آمد کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک اور ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی خواتین سن کر ہی گھبرا جائیں گی، وہ کام کرنے جا رہی ہیں جس کے بارے میں پاکستانی خواتین سوچ بھی نہیں سکتیں، نئی مثال قائم کر دی

ننھے ’ملک مرزا‘ کی آمد کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک اور ایسا اعلان کر ...
ننھے ’ملک مرزا‘ کی آمد کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک اور ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی خواتین سن کر ہی گھبرا جائیں گی، وہ کام کرنے جا رہی ہیں جس کے بارے میں پاکستانی خواتین سوچ بھی نہیں سکتیں، نئی مثال قائم کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ مہینے ”مرزا ملک“ کی آمد کا اعلان کیا تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا کیونکہ یہ وہ خبر تھی جس کا انتظار برسوں سے کیا جا رہا تھا اور بالآخر یہ ہو گیا، ہاں! یہ ہو چکا ہے اور دونوں نے انوکھے اور دلچسپ انداز میں مداحوں کو بھی اس سے آگاہ کیا۔

#MirzaMalik ❤️ ????????

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) on

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کراچی کے ایک گیراج نے فاطمہ جناح کے زیر استعمال اس گاڑی کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا، دو سال کی محنت کے بعد اب یہ کار کیسی نظر آتی ہے؟ دیکھ کر آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے 

اس اعلان کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ پاکستانی خواتین سن کر ہی گھبرا جائیں گی اور وہ کام کرنے جا رہی ہیں جس کے بارے میں پاکستانی خواتین سوچ بھی نہیں سکتیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بچے کی آمد سے ان کا ٹینس کیرئیر متاثر نہیں ہو گا اور وہ خواتین کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں کہ حاملہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو اپنے خوابوں کے پیچھے دوڑنا بند نہیں کر نا چاہئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ وزن بہت معمولی چیز ہے۔ ایک خاتون حاملہ ہونا قبول کرتی ہے، جب آپ حاملہ ہوں تو سب سے اہم بات صحت مند بچے کا حصول ہوتا ہے۔

میں خواتین کو یہ سمجھانا چاہتی ہوں کہ آپ کوئی عام خاتون ہوں یا مشہور، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جب آپ حاملہ ہوں گی تو آپ کا وزن بھی بڑھے گا اور جب تک آپ چاہیں گی، آپ کا وزن کم بھی ہو جائے گا۔

”جمپر نی“ انجری کے باعث ثانیہ مرزا چھ ماہ تک ٹینس سے دور رہیں اور اس وجہ سے وہ رواں سال کے آغاز میں ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شریک نہیں ہو سکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دو سہیلیوں سے شادی کرنے والا سرفراز گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، دونوں بیویاں روٹھ کر چلی گئیں اور ایسا کام کر دیا کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہا، پولیس نے تلاش شروع کر دی کیونکہ۔۔۔ 

ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا اب ان کی کہنی میں بہتری آئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یقینا بہتری آئی ہے۔ میں اکتوبر کے مہینے سے نہیں کھیل رہی اور تقریباً 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ آرام ہی ایک ایسی چیز تھی جس کا مشورہ ہر کوئی دے رہا تھا۔۔۔ تو میں یہ نہیں کہوں گی کہ میری کہنی بالکل ٹھیک ہے، لیکن یہ بہت بہتر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل