نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے: مریم اورنگزیب

نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے: مریم اورنگزیب
نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے: مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اس ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ترقی کے سفر پر گامزن کیا ، ان کے خلاف چیئر مین نیب کا منی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے، اس میں کوئی صداقت نہیں۔

مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ دیکھناچاہیے کون سی ایسی چیزیں ہیں جن پرہمیں سیاست کرنی ہے اورکن باتوں پرسیاست نہ ہواس کا تعین بھی کرنا ہوگا، تمام امور پر بات صرف اور صرف پارلیمنٹ میں کرنی چاہیے۔

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بارے ایک سوا ل پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ پرحملے کے بعد کئی مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں،دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہوں،حساس صورت حال میں سب کواپنا کردار ادا کرنا چاہیے،پاکستان میں امن قائم کرنے کے لئے سب کو آگے آنا ہوگا اور ایسے واقعات روکنے کے لیے اصولوں کا تعین کرنا ہوگا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد