نوازشریف توہین عدالت کیس:پیمرا کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا جا سکا،سماعت4 جون تک ملتوی

نوازشریف توہین عدالت کیس:پیمرا کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا جا سکا،سماعت4 ...
نوازشریف توہین عدالت کیس:پیمرا کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا جا سکا،سماعت4 جون تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کیس میں پیمرا کی جانب جواب داخل نہ کرایا جا سکا جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، درخواست میں نوازشریف،سیکرٹری انفارمیشن،چیئرمین پیمرااورپریس کونسل آف پاکستان کوفریق بنایاگیا ،پیمرا کی جانب سے عدالت عالیہ میں جواب داخل نہ کرایا جاسکا،پیمرا کے وکیل نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جواب آج ہی جمع کرادیں گے،عدالت نے پیمرا اورسیکرٹری اطلاعات کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اورمزید سماعت 4جون تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد