’’ جنگی جہاززمین پر اترے تو دیکھا ان میں سے ایک پاکستانی پائلٹ نکلا ہے جو چائے پانی پینے کے لئے کھوکھے کی طرف جاتا ہے اورپھر ۔۔۔‘‘ دیار غیر میں مقیم ایک پاکستانی کا وہ خواب جو اس کا مستقبل روشن کرسکتا ہے 

’’ جنگی جہاززمین پر اترے تو دیکھا ان میں سے ایک پاکستانی پائلٹ نکلا ہے جو ...
’’ جنگی جہاززمین پر اترے تو دیکھا ان میں سے ایک پاکستانی پائلٹ نکلا ہے جو چائے پانی پینے کے لئے کھوکھے کی طرف جاتا ہے اورپھر ۔۔۔‘‘ دیار غیر میں مقیم ایک پاکستانی کا وہ خواب جو اس کا مستقبل روشن کرسکتا ہے 

  

لاہور(نظام الدولہ )میرا نام طاہر خان ہے اور میں عمان میں رہتا ہوں۔بڑی گاڑیوں کا ڈرائیور ہوں ۔کئی سالوں سے خواب دیکھ رہا ہوں ۔ زیادہ تر ڈرانے خواب آتے ہیں ۔ آجکل میرا کام کاج متاثر ہے ،پہلے والے حالات نہیں ۔میں نے خواب دیکھا ہے کہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ کسی ولیمے پر ہوں جہاں انواع و اقسام کے کھانے تھے ۔ہم نے سیر ہوکر کھایا ،پھر اچانک اندھیرا ہوگیا اور سب لوگ بھاگنے لگے ۔ہم لوگ بھی بھاگے تو کچھ دیر بعد روشنی نظر آئی ۔یہ ایک قبرستان نما جگہ تھی جہاں ایک قبر سے کسی کا بہت بڑا پاوں باہر دیکھائی دینے لگا ۔اتنے میں آسمان پر جنگی جہاز اڑتے نطر آئے جو کسی بلا کو تلاش کررہے تھے ۔ہمارا یک دوست اس پاوں پر پیر رکھنے لگا تو میں نے کہا کہ ایسا نہ کرو نشان مٹ جائیں گے ۔ابھی ہم باتیں کررہے تھے کہ وہ جہاز بہت نیچے آگئے اور پھر زمین پر اتر گئے ۔ان میں سے ایک پائلٹ نکلا ،دیکھا کہ اس نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے اور پاکستانی لگتا ہے ۔وہ پائلٹ ایک کھوکھے میں چائے پانی پینے چلا گیا اور ہماری آنکھ کھل گئی ۔کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس خواب کا ہمارے حالات سے کیا تعلق ہے ۔

تعبیر۔آپ کا خواب آپ کی پریشان خیالی ظاہر کرتا ہے ۔طرح طرح کے وسوسوں کا شکار ہیں ۔اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں ۔آپ اعصابی طور پر کمزوری کا شکار لگتے ہیں ۔اسکے باوجود خواب کی علامات کو دیکھا جائے تو یہ تعبیر کچھ یوں دیکھائی دیتی ہے کہ آپ نے اچھے وقت کے بعد برا وقت دیکھا اور اسکے بعد پھر اچھا وقت آرہا ہے لیکن آپ لگے بندھے کام پر قائم رہنا چاہتے ہیں جبکہ زندگی میں جدوجہد جاری رکھنے کے لئے اب آپ کو نئے زاوئیے سے سوچنا چاہئے ۔کہہ سکتے ہیں کہ یہ کسی نئے کام کی تلاش کا اشارہ ہے ۔ممکن ہے دوست آپ کو یہ اشارہ کربھی چکے ہوں کہ کوئی اور کاروبار کرلو مگر آپ فی الحال تذبذب کا شکار ہیں۔کچھ دوست آپ کو یہی کام جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔نئی دنیا ،نیا جہاں تلاش کریں ۔روحانی قوت و رہ نمائی کے لئے تیسرا کلمہ درود پاک کے ساتھ اکیس بار روزانہ پڑھا کریں ۔ 

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں