امریکی سفارتکار کو فرار کرانے کے الزام میں گرفتار سکیورٹی افسر کی ضمانت منظور

امریکی سفارتکار کو فرار کرانے کے الزام میں گرفتار سکیورٹی افسر کی ضمانت ...
امریکی سفارتکار کو فرار کرانے کے الزام میں گرفتار سکیورٹی افسر کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے امریکی سفارتکار کو فراہم کرانے کے الزام میں گرفتار سکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی اور ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سول جج اسلام آباد عدنان رشید نے ملزم کی درخواست ضمانت سماعت کی،ملزم پر امریکی سفارتکار کو فرار کرانے اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام تھا، عدالت نے امریکی سفارت خانے کے سکیورٹی افسرتیمور پیرزادہ کی ضمانت منظورکر لی اور ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے عتیق نامی نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا اور موقع ملزم سے فرار ہو گیا تھا،اسلام آباد پولیس نے ملزم کوفرار کرانے کے الزام میں تیمور پیرزادہ کو گزشتہ روزحراست میں لےا تھا۔