اسلام آباد ہائیکورٹ:نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ:نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ:نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی گئی، سماعت کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کی نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراضات دور کئے جانے کے باقاعدہ طور پر سماعت کیلئے منظور کر لی گئی، کیس کی سماعت جسٹس اطہرمن اللہ اورگل حسن پرمشتمل 2رکنی بنچ کرے گا۔

اس سے قبل سنگل بنچ خرم نواز گنڈا پور کی درخواست مسترد کرچکا تھا ،درخواست گزار نے فیصلے کیخلاف انٹرکورٹ اپیل دائرکررکھی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد