محکمہ تعلیم نے اساتذہ پر بجلیاں گرا دیں،پنجاب بھر کے اساتذہ کی گرمیوں کی تعطیلات سمیت ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ

محکمہ تعلیم نے اساتذہ پر بجلیاں گرا دیں،پنجاب بھر کے اساتذہ کی گرمیوں کی ...
محکمہ تعلیم نے اساتذہ پر بجلیاں گرا دیں،پنجاب بھر کے اساتذہ کی گرمیوں کی تعطیلات سمیت ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی اساتذہ کو سکول بلوا لیاہے، محکمے کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے عملے کی کمی کے پیش نظر اساتذہ کی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 4 ماہ تک اساتذہ کوئی چھٹی نہیں کریں گے، عام انتخاب کی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیلئے ہر طرح کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ ضروری کام، بیماری، میٹرنٹی چھٹی حتی کہ شادی کی چھٹیاں بھی منسوخ ہوگئی، انتخابی سٹاف کی کمی کے باعث اساتذہ سمیت عملے کو روزانہ ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور