”میں نے 5000 کا نوٹ دیا اور 1 ہزار کا پیٹرول ڈلوایا لیکن پھر۔۔۔“ کراچی کے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے اس لڑکے نے ایسا شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، جان کر آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

”میں نے 5000 کا نوٹ دیا اور 1 ہزار کا پیٹرول ڈلوایا لیکن پھر۔۔۔“ کراچی کے ...
”میں نے 5000 کا نوٹ دیا اور 1 ہزار کا پیٹرول ڈلوایا لیکن پھر۔۔۔“ کراچی کے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے اس لڑکے نے ایسا شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی، جان کر آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں آئے روز دھوکہ دہی اور فراڈ کی خبریں منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔ کوئی کسی کو باہر بھیجنے کے نام پر لوٹ رہا ہے تو کوئی مہنگے انعامات کی لالچ میں پیسے بٹورنے میں مصروف ہے مگر ایسے میں ایماندار لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں جو اسی معاشرے میں گمنام زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”استغفراللہ!!! اللہ ہی بچائے ایسے لباس سے جو۔۔۔“ صباءقمر نے اپنی ایسی تصاویر ”ہاٹ“ کہہ کر شیئر کر دیں کہ پاکستانی ان کا لباس دیکھ کر ہی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ یہ صباءقمر ہے 
ایمانداری کی بہترین اور شاندار مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب کراچی کے ایک پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے لڑکے نے کئی روز گزرنے کے بعد بھی بغیر چوں چراں کے پیسے واپس کر دئیے۔
فیس بک پر وائرل ہونے والی تصویر کے مطابق عمر قریشی نامی لڑکے کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل اس نے ایف بی ایریا میں واقعہ واٹر پمپ سے ٹینک بھروایا اور وہاں موجود پی ایس او کے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ایک لڑکے کو 5000 روپے کا نوٹ دے کر ایک ہزار روپے کا پیٹرول ڈالنے کو بھی کہا۔

پیٹرول بھروانے کے بعد میں بقیہ پیسے لئے بغیر ہی روانہ ہو گئے اور دو دن بعد یہ احساس ہوا کہ میں نے بقایا پیسے تو لئے ہی نہیں تھے۔ یہ سوچ کر میں واپس اسی پیٹرول پمپ پر گیا تو انہوں نے ایک بھی سوال پوچھے بغیر میرے چار ہزار روپے دیدئیے۔ یقینا اس کے بدلے میں نے اس لڑکے کو کچھ رقم انعام میں دی اور ہمیشہ ہی یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی ایماندار لوگ موجود ہیں۔

یہ واقعہ مذکورہ ورکر کی تصویر منظرعام پر آنے کے بعد صارفین پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے معاشرہ بھی زندہ ہے۔

ایف ایم بروہی نامی صارف نے لکھا ”بہت ہی حوصلہ افزاء!!! انسانیت اب بھی زندہ ہے بھائی“

حسن جاوید نے انتہائی دلچسپ کمنٹ کیا کہ ”ماشاءاللہ!!! لیکن ایسی بے وقوفی کون کرتا ہے، 5000 دیدیئے، کیا آنکھیں بند تھیں؟“

عنایہ خان نے لکھا ”ابھی بھی ایسے بہت سے لوگ ہیں اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے“

علی آرائیں نے لکھا ”ایسے ایماندار لوگوں کی وجہ سے دنیا قائم ہے“

علی جمی نے لکھا ”شکل سے دیندار لگتا ہے۔ اللہ پاک استقامت دے۔۔۔ کبھی کسی اور کیساتھ کرنا اس طرح اور پھر دیکھنا وہ پہچانے گا بھی نہیں“

معصومہ خان نے لکھا ”4000 روپے واپس لینا بھول گیا؟؟؟ کتنے نشے ملا کر لگاتے ہیں یہ لوگ“