وزیر اعلی خیبر پختونخواہ چیف جسٹس کے طلب کرنے پر سنٹرل جیل پہنچ گئے

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ چیف جسٹس کے طلب کرنے پر سنٹرل جیل پہنچ گئے
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ چیف جسٹس کے طلب کرنے پر سنٹرل جیل پہنچ گئے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے بلاوے پر سنٹرل جیل پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے پشاور سنٹرل جیل اور ذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ کیا ۔جیل اور ہسپتال میں خراب صورتحال پربرہم ہو گئے اور وزیر اعلی کو طلب کر لیا۔جس پر وزیرااعلی سنٹرل جیل میں پہنچ گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے ہسپتال کا دورہ اچانک کیا اور اور وہاں کے مریضوں سے سہولیات کے بار ے میں پوچھا اور مزید وہاں کی خراب صورتحال پر چیف سیکرٹری کو بھی طلب کیا تھا اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی کو بھی طلب کیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی