پاکستان، بھارت اور افغانستان بیک وقت شدید ترین زلزلے سے ہل گئے

پاکستان، بھارت اور افغانستان بیک وقت شدید ترین زلزلے سے ہل گئے
پاکستان، بھارت اور افغانستان بیک وقت شدید ترین زلزلے سے ہل گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اس پر لوگ گھروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ زلزلے کے یہ شدید ترین جھٹکے پاکستان ،بھارت اور افغانستان میں بیک وقت محسوس کئے گئے  ہیں تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں ،اس سے قبل آج صبح بھی خیبرپختونخوااور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور ریکٹر سکیل پر اس  کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہنگو، دیر، ایبٹ آباد، چترال، سوات، خیبرایجنسی، مانسہرہ ،چارسدہ، مالاکنڈ ،لاہور اسلام آباد،جہلم ،بھکر ،میانوالی ،فیصل آبادمنڈی بہاﺅالدین گجرات،راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ،اس کا مرکزپاک افغان بارڈرتھا اوراس کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، اس کے علاوہ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پرلوگوں میںخوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئیں ،ابھی کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری طرف بھارت اور افغانستان میں بھی زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں بدترین خوف و ہراس دیکھنے میں آیا ،بھارتی ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، جبکہزلزلہ کا مرکز کابل سے 182 کلومیٹر دور 112 کلو میٹر زیر زمیں بتایا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستان کی کئی ریاستوں میں گزشتہ دو دنوں سے شدید ترین آندھی اورطوفان نے تباہی مچائی ہوئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ طوفانی آندھی سے کئی گھروں کے تباہ ہونے اور نقصان پہنچنے کی خبریں ہیں اور اس آسمانی آفت سے درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں 

مزید : Breaking News /ماحولیات /اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی