کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی پر پابندی کی پاکستانی تجویز مسترد

کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی پر پابندی کی پاکستانی تجویز ...
 کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی پر پابندی کی پاکستانی تجویز مسترد

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی پر پابندی کی پاکستانی تجویز مسترد کردی۔

جیونیوز کے مطابق پاکستان نے عمر خالد خراسانی پر پابندی کی تجویز اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کے تحت سیکیورٹی کونسل میں پہلی مرتبہ 6 جولائی 2017 کو دی تھی جو  4 مئی 2018 کو مسترد ہوئی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 'ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سربراہ پر پابندی عائد نہ کرنا حیران کن اور دوہرے معیار کا عکاس ہے'عالمی برادری اصولوں پر فیصلے کرے اور ایسے حساس معاملات میں سیاست کرنے سے گریز کرے'پاکستان ناکامی کے باوجود دوبارہ عمر خالد خراسانی پر پابندی کے لیےکوشش کرے گا'۔

واضح رہے کہ جماعت الاحرار عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل ہے اور اس تنظیم پر پابندی عائد ہے،تنظیم کا سربراہ عمر خالد خراسانی عرف عبدالولی پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے حملوں میں ملوث ہے، جن میں 27 مارچ 2016 کو لاہور میں ایسٹر کے موقع پر حملہ اور 13 فروری 2017 کو لاہور کے مال روڈ پر ایس ایس پی اور ڈی آئی جی پر حملہ بھی شامل ہے۔

مزید : قومی /بین الاقوامی