”جب آپ لڈو سٹار میں پکی گوٹی۔۔۔“ پاکستانی لڑکیوں نے اپنے اس ”ڈرائیور چاچا“ کی تصویروں کو ”میمز“ میں بدلا تو انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آ گیا، کون کون سی تصاویر پر کیسے کیسے ”میمز“ بنائے؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے ”میمز“ استعمال کرنے کا رواج عروج پر ہے اور پوسٹ کرتے ہوئے دوستوں کو ٹیگ بھی کرتے ہیں اور اگر کوئی انتہائی دلچسپ ’میم‘ بن جائے تو وہ سوشل میڈیا پر ایسے وائرل ہوتی ہے جیسے جنگل میں آگ پھیلتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”استغفراللہ!!! اللہ ہی بچائے ایسے لباس سے جو۔۔۔“ صباءقمر نے اپنی ایسی تصاویر ”ہاٹ“ کہہ کر شیئر کر دیں کہ پاکستانی ان کا لباس دیکھ کر ہی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ یہ صباءقمر ہے
آپ نے انٹرنیٹ پر ”اسماعیل ری ایکشنز“ اکاﺅنٹ سے شیئر ہونے والی اس طرح کے ”میمز“ لازمی دیکھیں ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کون ہے اور اس کی تصاویر پر ”میمز“ بنانا کس نے شروع کیا؟
یہ اسماعیل ہے جو کراچی کے رہائشی وار احمد اور شاہ رخ رﺅف کا فیملی ڈرائیور ہے۔ یہ گزشتہ 20 سال سے ان کا ڈرائیور اور ہر جگہ ہی ان کیساتھ جاتا ہے۔ دونوں لڑکوں نے کچھ عرصہ قبل پنجاب کے دورے کے دوران اسماعیل کے چہرے کے تاثرات پر غور کیا تو انہوں نے یہ دلچسپ منصوبہ بنایا۔
بس پھر کیا تھا، ایک بعد ایک ”میم“ تیار ہوتا گیا اور اسماعیل کا نام سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرتا گیا اور آج اسماعیل کی تصاویر پر ہزاروں ”میمز“ انٹرنیٹ پر وائرل ہیں جن میں سے چند دلچسپ ”میمز“ ذیل میں دئیے گئے ہیں۔
وہ لمحہ جب آپ کوئی ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کریں اور اس کے بعد بھی وہ ایسی ہی نظر آئے جیسی کہ اپ ڈیٹ ہونے سے پہلے نظر آتی تھی۔
جب آپ کی والدہ آپ کے بھائیوں پر چلا رہی ہوں اور آپ انہیں یہ کہتا ہوا سنیں کہ ”جھاڑو کہاں ہے، تم آج سب مرو گے“
جب آپ کے مخالف کو لڈو سٹار میں یکے بعد دیگرے تین ’چھکے‘ مل جائیں
جب لڈو سٹار میں آپ کا ’ایک‘ آئے اور آپ اسے کینسل کر کے 6 لے آئیں
جب آپ لڈو سٹار میں مخالف کے گھر کے سامنے اس کی پکی گوٹی مار دیں
جب آپ کا فیورٹ کھلاڑی لڈو میں آپ کی پکی گوٹی مار دے
بریانی کی پلیٹ بھرنے سے لے کر پہلا نوالہ لینے تک کی خوشی
جب اماں بغیر کسی وجہ سے چلانا شروع کر دیں
اپنے موبائل پر ایسا دیکھ رہا ہوں جیسے، کوئی معجزہ ہو گا اور کوئی مجھے پیغام بھیجے گا کہ ”میرا ویلنٹائن بن جاﺅ“
جب آپ سوچیں کہ آپ کا موبائل ساری رات چارج ہوتا رہا لیکن ایسا نہیں ہوا
وہ لمحہ جب آپ امتحانی پرچے میں ”ای ٹی سی“ لکھتے ہیں کیونکہ آپ کو اور مثالیں یاد نہیں
جب کوئی دوست آپ کو کھانا کھلائے اور پھر یہ بھی کہے کہ آپ کو اس کے بدلے میں کچھ بھی دینے کی ضرورت نہیں
مجھے نفرت ہے جب میں گانا گاﺅں اور کوئی میرے ساتھ گنگنانا شروع کر دے، یار یہ کوئی ہائی سکول کی میوزیکل کلاس نہیں ہے