احسن اقبال کو جاپان میں علاج کی پیشکش

احسن اقبال کو جاپان میں علاج کی پیشکش
احسن اقبال کو جاپان میں علاج کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی عیادت کیلیے جلد پاکستان آئیں گے اور جاپان میں علاج کی پیشکش کریں گے جس کے تمام اخراجات ان کی تنظیم پاک جاپان اٹھائے گی۔
نجی چینل کے مطابق را نا عابد کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دنیا بھر میں پاکستان کی بد نامی کا باعث بنا۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال انتہائی قابل احترام شخصیت کے حامل ہیں جنھیں ان کی قابلیت کی بنیاد پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،ان سے ہونے والی ملاقاتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی سوچ و فکرپاکستان کی معاشی ترقی اور اس میں بہتری پر مشتمل ہے ار ان سے مل کر اطمینان ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہترین ہاتھوں میں ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے وہ جلد پاکستان آئیں گےاور احسن اقبال کو جاپان میں علاج کی پیشکش کریں گے جس کے تمام اخراجات ان کی تنظیم پاک جاپان اٹھائے گی۔رانا عابد حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پاکستان میں انتہا پسندی کو روکنے کےلئے اقدامات کرنا ہونگے بصورت دیگر پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی روکنا مشکل ہوجائے گا جس سے پاکستان کی معاشی ترقی کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید :

قومی -