شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں شامل

شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں شامل
شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں شامل

  

جدہ (محمد اکرم اسد) امریکی میگزین فوربس نے 2018ءکے دوران دنیا بھر کی طاقتور ترین 75شخصیات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شامل کرلیا۔ محمد بن سلمان دنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک قرار پائے جبکہ عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں انہیں پہلا نمبر دیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

امریکی میگزین نے طاقتور ترین شخصیت قرار دینے کے سائنٹفک معیار مقرر کئے تھے۔ ایک معیار یہ تھا کہ مطلوبہ شخصیت کتنے لوگوں پر حکمرانی کررہی ہے ۔ اسکا دوسرا معیار اثر و نفوذ، تیسراقدرتی وسائل اور اثاثوں کا حجم اور چوتھا معیار رہنما کی استعداد اور اثر انداز ہونے کی صلاحیت کو مقرر کیا گیا تھا۔

چینی صدر سرفہرست ، روسی صدر دوسرے نمبر پر، جرمن چانسلر تیسرے نمبر اور مصری صدر 45ویں نمبر پر جبکہ امارات کے خلیفہ بن زاید 43ویں نمبر پر آئے۔

مزید : عرب دنیا