”اب آپ واٹس ایپ میں فیس بک اور یوٹیوب۔۔۔“ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایسا شاندار فیچر متعارف کرا دیا جس کا مطالبہ پوری دنیا کر رہی تھی، جان کر ہر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑے گا

”اب آپ واٹس ایپ میں فیس بک اور یوٹیوب۔۔۔“ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایسا ...
”اب آپ واٹس ایپ میں فیس بک اور یوٹیوب۔۔۔“ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایسا شاندار فیچر متعارف کرا دیا جس کا مطالبہ پوری دنیا کر رہی تھی، جان کر ہر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بک معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی ہے جس کے تحت صارفین فیس بک اور انسٹاگرام ویڈیوز براہ راست واٹس ایپ میں ہی دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”استغفراللہ!!! اللہ ہی بچائے ایسے لباس سے جو۔۔۔“ صباءقمر نے اپنی ایسی تصاویر ”ہاٹ“ کہہ کر شیئر کر دیں کہ پاکستانی ان کا لباس دیکھ کر ہی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ یہ صباءقمر ہے 

مثال کے طور پر اگر کوئی آپ کوواٹس ایپ پر فیس بک یا انسٹاگرام ویڈیو کا لنک بھیجتا ہے تو وہ ویڈیو وہیں پر پلے ہو گی جیسا کہ واٹس ایپ پر ڈائریکٹ شیئر ہونے والی ویڈیو پلے ہوتی ہے۔

واٹس ایپ پوری دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ہے جسے 2014ءمیں فیس بک نے خرید لیا تھا اور اس کے بعد اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انسٹاگرام بھی فیس بک کی ہی ملکیت ہے اور کمپنی کو امید ہے کہ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے باعث کئی نئے صارفین بھی واٹس ایپ استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔

اس کے علاوہ ”پکچر ان پکچر“ فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت کوئی بھی صارف واٹس ایپ میں چیٹس وغیرہ چیک کرنے کے دوران بھی ویڈیو کو ایک چھوٹی ونڈو میں دیکھ سکے گا۔ فیس بک اور انسٹاگرام کی ویڈیوز براہ راست دیکھنے والا فیچر آئی فون صارفین کیلئے مہیا کر دیا گیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اینڈرائڈ سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کیلئے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی