امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی ناقابل قبول ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی ناقابل قبول ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی ناقابل قبول ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (صباح نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی ناقابل قبول ہے، تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی ناقابل قبول ہے ،اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔یو این سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ گوٹیرس کئی مواقع پر واضح کرچکے ہیں کہ امریکی حکومت کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کو تسلیم نہیں کرتے۔