چیف جسٹس کا پشاور میں غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم

چیف جسٹس کا پشاور میں غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم
چیف جسٹس کا پشاور میں غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں قائم غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں راستوں کی بندش اور غیر ضروری چیک پوسٹوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ لوگوں کے راستے کیوں بند کیے ہیں، 48 گھنٹوں میں راستے کھولیں، جو دیواریں بنی ہیں وہ گرائیں، غیر ضروری چیک پوسٹیں ہٹائیں، صرف چند چیک پوسٹیں ہونی چاہیے، جہاں ضرورت ہے وہاں ناکے رکھیں اور مجھے وہ جگہ بتائیں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور