نئی نویلی دلہن کا شوہر قتل ، پولیس نے تحقیقات کی تو ایسی چیز سامنے آ گئی کہ اہلکاروں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی ، کس نے قتل کیا تھا ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

نئی نویلی دلہن کا شوہر قتل ، پولیس نے تحقیقات کی تو ایسی چیز سامنے آ گئی کہ ...
نئی نویلی دلہن کا شوہر قتل ، پولیس نے تحقیقات کی تو ایسی چیز سامنے آ گئی کہ اہلکاروں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئی ، کس نے قتل کیا تھا ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست آندرا پردیش کے ضلع ویزیانا گرام میں پولیس نے نئی نویلی دلہن کو اپنے ہی شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ 22 سالہ سروسوتی نے ڈھونگ رچایا کہ تین نامعلوم چور چوری کیلئے آئے اور اس دوران انہوں نے اس کے شوہر کو قتل کر دیا تاہم بعدازاں پولیس نے تحقیقات کیں تو انکشاف سامنے آ یا کہ سروسوتی اپنے شوہر کو پسند نہیں کرتی تھی کیونکہ وہ کسی اور شیوا نامی لڑکے کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی اور اس کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہوئے تھی ۔ تحقیقات میں بات سامنے آئی کہ نوجوان لڑکی نے اپنے شوہر کی جانب سے منہ دکھائی میں دینے جانے والی انگوٹھی ہی اپنے شوہر کو قتل کروانے کیلئے بطور ’سپاری ‘ دی اور اپنے آشنا کے ساتھ مل کر تمام منصوبہ پر عمل کیا ۔سروسوتی اپنے شوہر کے ساتھ شاپنگ کے بعد موٹرسائیکل پر گھر لوٹ رہی تھی کہ راستے میں ہی اس پلان کو انجام دیا گیا اور اپنے شوہر کو قتل کر و ا دیا ۔

مزید : بین الاقوامی