نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے:آرمی چیف

نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے:آرمی چیف
نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے:آرمی چیف

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباوطالبات نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ،طلباسے گفتگومیں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔

آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔

مزید : قومی