شارخ خان ،سلمان خان اور انیل کپور نے سونم کپور کی شادی کے استقبالیے میں سماں باندھ دیا ، ایسا کام کر دیا کہ 90 کی دہائی کی یاد تازہ ہو گئی ، ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا

شارخ خان ،سلمان خان اور انیل کپور نے سونم کپور کی شادی کے استقبالیے میں سماں ...
شارخ خان ،سلمان خان اور انیل کپور نے سونم کپور کی شادی کے استقبالیے میں سماں باندھ دیا ، ایسا کام کر دیا کہ 90 کی دہائی کی یاد تازہ ہو گئی ، ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی آنند اہوجاکی شادی اس وقت میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے اور گزشتہ روز ان کے استقبالیے کی تقریب ہوئی جہاں بالی ووڈ کی تمام بڑی ہسیتوں نے شرکت کی لیکن اس موقع پر شارخ خان ، سلمان خان اور انیل کپور نے میکا سنگھ کے ساتھ مل کر سماءباندھ دیا اور 90 کی دہائی کی یاد تازہ کر دی ۔

Anil Kapoor, Shah Rukh Khan and Ranveer Singh are dancing the night away... . . . . . #dnaafterhrs #bollywood #fashion #instafashion #celebfashion #Bollywoodstar #stylish #film #Instapic #instacool #instagood ##instashare #Beauty # #star #glam #Style #instashare #instaphoto #instadaily #sonamkapoor #sonamkapoorwedding #anandahuja #sonamkishaadi #anilkapoor #shahrukhkhan #ranveersingh @anilskapoor @iamsrk @ranveersingh

A post shared by DNA After Hrs (@dnaafterhrs) on

تفصیلات کے مطابق کنگ خان تو اکثر اس قسم کی تقریبات میں نظر آ ہی جاتے ہیں لیکن سلمان خان کی شرکت کم کم ہی نظر آتی ہے اور کسی تقریب میں اگر یہ دونوں ساتھ ہوں تو سب کا دل جیت لیتے ہیں۔گذشتہ رات سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کے استقبالیے میں شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ شرکت کی جب کہ سلمان خان ہمیشہ کی طرح اکیلے آئے۔اس موقع پر دونوں خانز نے دیگر اسٹارز اور دلہا دلہن کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور شادی کی مبارکباد پیش کی۔

استقبالیہ تقریب میں سونم ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آئیں جبکہ آنند آہوجا نے شیروانی کے ساتھ جوگرز پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔تقریب میں سلمان خان نے گلوکار میکھا سنگھ کے ساتھ بالی وڈ فلموں کے گانے گائے اور ساتھ میں شاہ رخ خان اور انیل کپور کے ساتھ خوب رقص کیا۔

مزید : تفریح