اسرائیلی فوجی مشقوں کے باعث5 فلسطینی خاندان بے گھر

اسرائیلی فوجی مشقوں کے باعث5 فلسطینی خاندان بے گھر
اسرائیلی فوجی مشقوں کے باعث5 فلسطینی خاندان بے گھر

  

طوباس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے علاقے خربت خمسہ الفوکا میں موجود 5فلسطینی خاندانوں کو فوجی مشقوں کے بہانے ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی سماجی کارکن عارف دراغم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد کو ان کے ٹینٹوں سے نکال کر کئی کلومیٹر دور چھوڑ دیا،اس سے پہلے بھی پچھلے کچھ ماہ دوران اسرائیلی فوج یکم مئی اور 24 اپریل کو ان فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی