نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیز ،الیکشن کے قریب نیب کا سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنانا دھاندلی ، الیکشن کمیشن نوٹس لے:مریم اورنگزیب

نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیز ،الیکشن کے قریب نیب کا سیاستدانوں ...
نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیز ،الیکشن کے قریب نیب کا سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنانا دھاندلی ، الیکشن کمیشن نوٹس لے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کہاہے کہجعلی خبرکاسہارالے کرنوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا جارہا ہے،نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کا الزام مضحکہ خیزہے، نیب افواہوں پر تحقیقات کر رہی ہے ، نیب کے گواہوں نے بھی نوازشریف کے حق میں گواہی دی ہے،جس طرح نواز شریف کے خلاف نیب نے جھوٹی خبرکی بنیاد پر نوٹس اور تحقیقات کا حکم دیا ہے ،اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر نیب کا اداراہ ہی بند ہوجانا چاہیے کیونکہ ادارے نے ایک جھوٹی اور پرانی خبر پراپنی کارروائی کرنے کا آغاز کیاہے ،الیکشن سے کچھ عرصہ قبل نیب کا سیاست دانوں کے خلاف کیسز بنانا پری پول رگنگ کے زمرے میں آتا ہے ،ایسے کیسز پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا اپنے ویڈیو پیغام میں  کہنا تھا کہآج تک محمدنوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ٹرائل کی تکمیل کے لئے مدت میں توسیع مانگی جارہی ہے، اب عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق ختم ہونا چاہیے، 2018ء کا الیکشن گالم گلوچ اور جھوٹ پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا جس میں مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی،ایک طرف تین دفعہ منتخب ہونیوالے وزیراعظم کا ٹرائل ہو رہا ہے، دوسری طرف ایک لاڈلے کو سنگین مقدمات سے بری کر دیا جاتا ہے، ایک طرف مقدمہ کو دن رات سنا جا رہا ہے جبکہ دوسرے طرف کاغذ گم ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں ایسی قانون سازی ہونی چاہیے جس میں الیکشن کے قریب ایک مخصوص وقت تک نیب سیاسی قائدین کے خلاف کیسز نہ بنا سکے ،کیونکہ یہ اقدامات ایک طرح سے پر ی پول دھاندلی کے مترادف ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کیا جس طرح ملک میں الیکشن سے دو ماہ قبل ترقیاتی کاموں اور تقریوں پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے ،نیب کے اس طرح کے اقداما ت کے خلاف ادارے کو نوٹس بھی لینا چاہیے.انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ عوام میں مقبول ہیں اور عوام نے ان کو تین دفعہ وزیراعظم منتخب کیا ہے، وہ جہاں جاتے ہیں عوام کا سمندر امڈ آتا ہے، ان کے ساتھ ہونے والا تماشا عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ تماشا ہے

...ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد