بنگلہ دیشی عدالت نے2 عسکریت پسندوں کو موت کی سزاسنادی 

بنگلہ دیشی عدالت نے2 عسکریت پسندوں کو موت کی سزاسنادی 
بنگلہ دیشی عدالت نے2 عسکریت پسندوں کو موت کی سزاسنادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(اے این این)بنگلہ دیش کی عدالت نے ایک یونیورسٹی پروفیسر کے قتل کے سلسلے میں 2 عسکریت پسندوں کو سزائے موت اور 3 شریک ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔ 
بنگلہ دیش کے نشریاتی ادارے نے دفتر استغاثہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ انہوں نے اپریل 2016 میں شمال مغربی شہر راجشاہی میں 58 سالہ یونیورسٹی پروفیسر رضا الکریم صدیقی کو قتل کیا تھا۔ اس قتل کی ذمے داری دہشت گرد گروپ اسلامک سٹیٹ نے قبول کر لی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ پروفیسر صدیقی لوگوں کو لادینیت کی دعوت دیتے تھے۔