عالیہ بھٹ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ، 11مئی کو ریلیز ہونے والی متنازعہ فلم پر پابندی عائدہو گئی 

عالیہ بھٹ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ، 11مئی کو ریلیز ہونے والی متنازعہ ...
عالیہ بھٹ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ، 11مئی کو ریلیز ہونے والی متنازعہ فلم پر پابندی عائدہو گئی 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندوستانی فلموں کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کو پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے بڑا جھٹکا دے دیا ،بھارتی اداکارہ کی 11مئی کو ریلیز ہونے والی متنازعہ فلم ’’راضی ‘‘ پر پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سینئرعہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ بھارت میں اب بھی متنا زعہ موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں، پاکستان کے تمام ڈسٹری بیوٹرز اس بات سے واقف ہیں کہ فلم میں عالیہ بھٹ کا کردار کیا ہے ؟اسی لیے کوئی بھی یہ فلم خریدنے کیلئے تیار نہیں، اپنے ملک سے محبت ڈسٹری بیوٹرز کو یہ فلم نہ خریدنے پر مجبور کررہی ہے۔انہوں نے کہا بھارتی پروڈیوسرز کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے فلم ’راضی‘کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری طرف بالی ووڈ اداکا ر اور فلم میں پاکستانی میجر کا کردار ادا کرنے والے’’راضی‘‘ کے ہیرو وکی کوشل کا کہنا ہے کہ ’’راضی‘‘ کو محض ایک جنگ پر مبنی فلم سمجھنا غلط ہوگا،انہوں نے فلم میں اپنے اس کردار کی بدولت پاکستانی آرمی کے بارے میں روایتی تصور کو دور کرنے کی کوشش کی ہے،  لوگ پڑوسی ملک کی آرمی کو متعصب اور سنگ دل سمجھنے کے لئے مشروط ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح سے مشروط کیا جا چکا ہےکہ ہم کسی پر انگلی نہیں اٹھا سکتےلیکن کردار ادا کرتے وقت یہی ہے جو بڑا مزیدار تھا،یہ آرمی اور پاکستانیوں کے بارے میں روایتی تصور کو توڑنے کی کوشش ہے،جب ہم دونوں (آرمی اور پاکستانی) کو ملا دیتے ہیں تو ہمیشہ ایک تصویر ابھرتی ہے کہ وہ ضرور ہی سنگ دل، شاطر اور متعصب ہوگا،اقبال کا کردار یہ تصور مٹاتا ہے، یہی اس کردار کی خوبصورتی تھی۔جبکہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی نئی آنے والی فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلیہدایت کارہ میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی‘ ‘ہرندر سکا کے ناول کالنگ سہمت پر مبنی ہے،عالیہ بھٹ نے فلم ایک ایسی جاسوس لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کا تعلق سے ہندوستان سے ہے اور وہ 1971 کے آس پاس پاک بھارت جنگ کے دوران ایک پاکستانی میجر سے شادی کرتی ہے اور اسے بھارتی جاسوس بنا کر پاکستان بھیجا جاتا ہے اور اسے  اہم معاملات کی جاسوسی اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کی یہ فلم ہندوستان بھر میں 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : تفریح