وہ کون سے کھانے ہیں جو جوڑوں کے درد میں مدد کرتے ہیں؟ نہایت ہی اہم معلومات

وہ کون سے کھانے ہیں جو جوڑوں کے درد میں مدد کرتے ہیں؟ نہایت ہی اہم معلومات
وہ کون سے کھانے ہیں جو جوڑوں کے درد میں مدد کرتے ہیں؟ نہایت ہی اہم معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی عمر میں جوڑوں کا درد اکثر لوگوں کے لیے سوہان ِ جان بن جاتا ہے، جو مہنگے علاج سے بھی جان نہیں چھوڑتا۔تاہم اب سائنسدانوں نے اس کا ایسا آسان ترین علاج بتا دیا ہے جو اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے دائمی درد میں مبتلا لوگوں کو مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ اور ’وٹامن کے‘ کی حامل سبزیاں اور جڑی بوٹیاں استعمال کرنی چاہئیں، کیونکہ یہ دونوں چیزیں جوڑوں کے درد کو مؤ ثر طریقے سے رفع کرنے کا کام کرتی ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یونیورسٹی آف سرے (Surrey)کے سائنسدانوں نے مزید بتایا کہ ”ایک گرام مچھلی کے تیل کا سپلیمنٹ روزانہ لینے سے سوزش کم ہو جاتی ہے جس سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن کے، جو کیل (Kale)، پالک اور اجوائن کے پتوں میں پایا جاتا ہے۔ ان سبز پتوں والی سبزیوں کو استعمال کرنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ان میں ہونے والی توڑ پھوڑ واپس درست ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ “ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر علی مبشری کا کہنا تھا کہ ”موٹاپا بھی جوڑوں کے درد کی ایک بڑی وجہ ہوتا ہے، جو شخص موٹاپے کی وجہ سے اس درد میں مبتلا ہیں انہیں اپنا وزن کم کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے، تاہم اس میں یہ خیال رہے کہ حد سے زیادہ وزن کم ہونا بھی انفلیمیشن کا باعث بنتا ہے، چنانچہ وزن کو مناسب حد تک رکھنا چاہیے۔جوڑوں کے درد میں مبتلا جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں، یا سگریٹ و شراب نوشی کرتے ہیں ان پر مذکورہ سپلیمنٹس اور سبزیوں کا کچھ زیادہ اثر نہیں ہو گا۔ اس لیے انہیں موٹاپا کم کرنے پر بھی توجہ دینی ہو گی اور سگریٹ و شراب جیسی بدعادتوں سے بھی چھٹکارہ پانا ہو گا۔“