یہ جوتا کون سے رنگ کا ہے؟ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، آپ کو کون سا رنگ نظر آرہا ہے؟ جانئے

یہ جوتا کون سے رنگ کا ہے؟ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، آپ کو کون سا رنگ نظر ...
یہ جوتا کون سے رنگ کا ہے؟ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، آپ کو کون سا رنگ نظر آرہا ہے؟ جانئے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر بصری دھوکے پر مبنی تصاویر اور ویڈیوز گاہے پوسٹ کی جاتی رہتی ہیں جو صارفین کو بوکھلا دیتی ہیں۔ ایسے ہی ان دنوں ایک جوتے کی تصویر نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے جس کا رنگ مختلف لوگوں کو مختلف نظر آ رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جوتا آسٹریلوی ایف ایم ریڈیو99.3کی طرف سے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے صارفین سے پوچھا ہے کہ اس جوتے کا کیا رنگ ہے؟ جواب میں بعض لوگوں کو یہ سبز، بعض کو گلابی اور بعض کو گرے رنگ کا نظر آ رہا ہے، اور بعض اسے دومختلف رنگوں کاآمیزہ قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ یہ گلابی اور سفید رنگ کا ہے، لیزا بٹلر نامی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ گرے اور سبز رنگ کا ہے۔ ناتھ سٹیگ نامی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی، کبھی یہ سبز اور سفید نظر آتا ہے اور کبھی گلابی اور سفید۔اس بصری دھوکے پر آپٹیکل ایکسپریس کے کلینیکل سروسز ڈائریکٹر سٹیفن ہینان کا کہنا ہے کہ ”اس جوتے کارنگ مختلف لوگوں کو اس لیے مختلف نظر آ رہا ہے کیونکہ ہر شخص کا دماغ دوسروں سے منفرد ہے اور وہ اطلاعات کو بھی مختلف انداز میں پراسیس کرتا ہے۔جس شخص کا دماغ رنگوں کو جس انداز میں لیتا ہے اسے اسی طریقے سے مختلف رنگ نظر آتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی